Sunday, May 3, 2020
Salam Bin Muhammad Abdul Aziz Al Saud Happy news for Pakistani
File photo of Salman Bin Muhammad Abdul Aziz Al Saud |
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دایت پر سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد نے 1441ھ کے ماہ صیام کے موقع پر حسب سابق دنیا بھر میں روزہ داروں کی افطاری کے پروگرام عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
یہ پروگرام ماہ صیام میں 18 ممالک میں جاری رہے گا اور تقریبا ایک ملین روزہ داروں کو افطاری کرائی جائے گی۔ سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ افطار پروگرام کا دائرہ بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ روزہ داروں کے اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے اس بار 5 ملین ریال کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق افطار پروگرام خادم الحرمین الشریفین کے دنیا بھر میں فلاحی، دینی اور خیراتی پروگراموں کا حصہ ہے۔
رواں سال سعودی عرب کی طرف سے 18 ممالک میں روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ ان ممالک میں جیبوتی، ملائیشیا، فلپائن، ایتھوپیا، کیمرون، یوگنڈا، جنوبی افریقا، ارجں ٹائن، تھائی لینڈ، بوسنیہ، ہرسک، آسٹریلیا، چاڈ، پاکستان، سوڈان، بھارت، سینیگال، کینیا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔
سعودی وزارت مذہبی امور کی طرف سے افطار پروگرام کے تحت قائم کردہ اسلامی مراکز اور سفارت خانوں مذہبی اتاشی دفاتر سے روزہ داروں میں افطاری کا سامان اور خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے۔
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
No comments :
Post a Comment