Viral video blog: hadiqa Kayani

Viral video blog

اتبعني موقع التدوين الخاص بي للحصول على تحديثات الفيديو الفيروسية اليومية

Search saudi girl video

Arab Country Jobs

Showing posts with label hadiqa Kayani. Show all posts

Friday, August 5, 2022

Hadiqa Kalyani there are some aspects of Hadiqa Kayani life that may be

No comments :

Hadiqa Kayani very emotional story



Published 5 August 2022
Purna pak


حساس طبیعت اور خوبصورت سوچ کی مالک حدیقہ کیانی کی زندگی کے چند ایسے پہلو بھی ہیں جن سے شاید زیادہ لوگ واقف نہ ہوں
 حدیقہ کے والد ان کو چھوٹی سی عمر میں ہی چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئے ان کے والد کا تعلّق امیر گھرانے سے تھا
بدقسمتی سے والد کا ساتھ چھوٹنے کے ساتھ ہی حدیقہ کے تایا ، پھپو اور ان کے بچوں نے مل کر سب کچھ ہڑپ کر لیا . نہ وہ شاہانہ گھر رہا اور نہ ہی گاڑیاں
اچانک اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی حدیقہ کی والدہ جو اس وقت صرف اکتیس برس کی تھیں، نے ہمّت کی اور اپنے ٣ چھوٹے چھوٹے بچوں کو لے کر جس اسکول میں پڑھاتی تھیں اسی کے اندر ایک گھر میں رہنے لگیں
بچپن اس طرح گزارنے کا موقعہ ہی نہیں ملا جس طرح سوچ رکھا تھا . موسیقی کے ساتھ لگاؤ نے انھے زندگی میں ایک مقصد دیا
٢٢ سال کی عمر میں شادی ہوئ شادی کو لے کر حدیقہ غیر یقینی کا شکار تھیں لیکن پھر ان کے ہونے والے شوہر نے ان کو نہ پانے کے ڈر اور غم سے اپنی جان لینے کی کوشش کی . اس طرح حدیقہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی  
شادی کے بعد زندگی ویسی نہیں تھی جیسی حدیقہ نے سوچی لیکن پھر بھی پانچ سال سے زیادہ کوشش کی کہ شوہر اور ان کے گھر والوں کو خوش رکھیں آخر دونوں نے باہمی رضامندی سے یہ رشتہ ختم کر دیا
 حدیقہ کیانی کو ماں بننے کی شدید خواہش تھی. بہت سال تگ و دو کرنے کے بعد حدیقہ نے بیٹا گود لیا اور ایک بار پھر ایک ایسے شخص کے ساتھ فون پر نکاح پڑھوایا جن سے وہ ملی بھی نہیں تھی
یہ شادی تقریباً ڈیڑھ سال چلی. بیٹا چھوٹا ہونے اور والدہ کی بیماری کی وجہ سے حدیقہ اپنی شادی پر دھیان نہ دے سکی اور اتنے عرصے میں اپنے شوہر کو 3 سے 3 بار ہی مل سکیں ان کی یہ شادی بھی مختلف وجوہات کی بنا پر نہ چل سکی
 حدیقہ کیانی نے اپنی والدہ اور بیٹے کو زندگی کا محور بنا لیا اور پچھلے 14 سال سے اپنی والدہ کا اس طرح خیال رکھ رہیں ہیں جیسے ماں بچے کا رکھتی ہے
 حدیقہ کو یقین ہے کے آج زندگی میں جہاں بھی ہیں اپنی والدہ کی دعاؤں کی بدولت ہیں . ان کے خیال میں وہ خوش قسمت ہیں کے ماں کا خیال رکھنے کا موقعہ ملا اور انہیں زندگی سے کوئی شکوہ نہیں ہے .


Follow our website purana Pakistan