Sunday, July 31, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے دورے کیا 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا
Hagar TV
July 31, 2022
DG khan flood in south punjab flood in Baluchistan
,
flood in pakistan
,
prime minister shahbaz sharif
No comments
:
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے دورے کیا 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا
وزیراعظم شہباز شریف
آج سیلاب زدگان کو یہ یقین دہانی کرانے کے لیے بلوچستان کا دورہ کیا وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اور ان کی صوبائی حکومت کے ساتھ ہم مل کر وفاقی حکومت آپ کی پوری مدد کریں گے۔ بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں متاثرین کی مدد کریں گے۔ جہاں نقصان ہوا ہے، وہاں ریلیف پہنچا رہے ہیں۔ ان شاءاللہ آپ کے ساتھ پوری پوری مدد کریں گے۔
بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے لئے دن رات کوششیں جاری ہیں۔ متاثرہ بہنوں، بھائیوں اور بچوں کی مکمل بحالی اور نقصانات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں انہیں تنہاءنہیں چھوڑیں گے۔ بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے مل کر متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
پورے پاکستان میں تقریبا 300 سے زائد لوگ اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں، بلوچستان میں 124 لوگ وفات پاگئے ہیں، مالی معاوضہ جانی نقصان کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کیلئے 10 لاکھ امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ گھروں میں کچے اور پکے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات پر امداد کو یکساں اور بڑھانے کا حکم دیا ہے۔
زخمیوں کی امداد کو 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کردیا ہے جبکہ جزوی طور پر متاثرہ مکانات کی امداد 25 ہزار سے بڑھا کر اڑھائی لاکھ اور مکمل طور پر متاثرہ گھروں کیلئے 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کردی گئی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
No comments :
Post a Comment