Viral video blog: Sahet Card

Viral video blog

اتبعني موقع التدوين الخاص بي للحصول على تحديثات الفيديو الفيروسية اليومية

Search saudi girl video

Arab Country Jobs

Showing posts with label Sahet Card. Show all posts

Thursday, January 27, 2022

PM Imran Khan Launched Qoumi Sahet Card

No comments :

وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کا اجراء کریں گے۔ 

Pakistan PM Imran khan
PM Imran Khan


نتیجتاً نادرا ریکارڈز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن (ضلع راولپنڈی، ضلع اٹک، ضلع جہلم اور ضلع چکوال) کا ہر خاندان 10 لاکھ تک کے مفت علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکے گا

. اس سہولت کے تحت مجموعی طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے 43 سرکاری و نجی ہسپتال پینل میں شامل کئے گئے ہیں، جو اسلام آباد اور راولپنڈی کی 100% آبادی کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ علاج معالجے کی سہولیات میں کینسر، گردوں کی پیوندگاری، دائمی امراض،

 تھیلیسیمیا، ذیابطیس کی پیچیدگیوں، امراضِ قلب، اعصابی نظام کی جراحی، اعضاء کے ناکارہ ہونے اور حادثات کی صورت میں علاج کی سہولت بھی شامل ہے. یار رہے وزیرِ اعظم کے فلاحی ریاست کے وژن اور یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے مجموعی طور پر اسلام آباد، پنجاب،

 آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور تھر پارکر کے تمام گھرانوں کو 10 لاکھ تک صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی مکمل آبادی کو یہ سہولت پہلے ہی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ صوبہ پنجاب کی مکمل آبادی کو بھی مارچ 2022 نیا پاکستان صحت کارڈ فراہم کر دیا جائے گا۔

 ان صوبوں میں روزانہ ہزاروں افراد صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں اور بے حد مطمئن اور مشکور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے قبل علاج کی بہتر سہولیات کے حصول کے لیے انہیں یا تو قرضہ لینا پڑتا تھا یا گھر کی کوئی چیز بیچ پر پیسے کا انتظام کرنا پڑتا تھا۔ لیکن صحت کارڈ کی سہولت کے بعد اب وہ بہترین نجی ہسپتالوں میں بھی باعزت طریقے سے مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔