ارشدشریف کےقتل نےملک بھرمیں شدید صدمے کی لہر کوجنم دیاہے

اتبعني موقع التدوين الخاص بي للحصول على تحديثات الفيديو الفيروسية اليومية

Search saudi girl video

Arab Country Jobs

Monday, October 24, 2022

ارشدشریف کےقتل نےملک بھرمیں شدید صدمے کی لہر کوجنم دیاہے

No comments :

 ارشد شریف کینیا میں قتل پاکستان بھر شدید صدمے کی لہر 

 ارشدشریف کےقتل نےملک بھرمیں شدید صدمے کی لہر کوجنم دیاہے۔

اس قتل نے اربابِ اختیار سے سوال پوچھنے یا انہیں ہدفِ تنقید بنانے کی جسارت کرنے والے ہر فرد کو نشانہ بنائے جانے کے رواں سلسلےکو پھر سےاجاگر کیاہے۔شہریوں کو آئین کے تحت میسر بنیادی حقوق کی فراہمی اور انہیں ریاستی و حکومتی

زیادتیوں سے بچانے اور محفوظ رکھنے کیلئے ہماری اعلیٰ عدلیہ کب حرکت میں آئے گی؟ ہماری نگاہوں کے سامنے شہریوں،سیاستدانوں،صحافیوں اورانسانی حقوق کےمحافظوں کو خوف و ہراس اور تشدد کانشانہ بنانے، انہیں گرفتار کرنے، ان پر دہشتگردی کے الزامات دھرنے اور انہیں بغاوت پر اکسائے جانے کا

سلسلہ جاری ہے۔ ہم حکومتی اداروں کیجانب سے جھوٹے مقدموں کے اندراج اور اختیارات کے غلط استعمال میں اضافہ دیکھتے ہیں۔

ہم نے اپنی نگاہوں کے سامنے بیرونی مدد سے پاکستان میں تبدیلئ حکومت کی سازش پروان چڑھتے اور پاکستان کو طوائف الملوکی کی بھینٹ چڑھتے دیکھا۔ مگر اعلیٰ عدلیہ خاموش تماشائی

بنے اس سب سے لاتعلق رہی۔ عدلیہ آئین و قانون پامال کرنے والے ریاستی اداروں کیخلاف کب اقدام کرے گی؟ یہی وقت ہے کہ اب عدلیہ حرکت میں آئے!



No comments :