Wednesday, September 21, 2022
Pakistan PM Shehbaz Sharif meet Another group of Pakistanis left for a visit to Israel
پاکستانیوں کا ایک اور گروپ اسرائیل کے دورے پر روانہ هؤ كيا
Purana Pak Blog
مئی 2022ء میں پاکستانی امریکیوں کے دورہ¿ اسرائیل کے بعد پاکستانی امریکیوں کا ایک اور گروپ اسرائیل کے دورے پر روانہ ہو گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق امریکن مسلم اینڈ ملٹی فیتھ ویمنز امپاورمنٹ کونسل (اے ایم ایم ڈبلیو ای سی) کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل جانے والے اس گروپ میں مسلمان امریکی، جنوبی ایشیائی امریکیوں سمیت اے ایم ایم ڈبلیو ای سی اور شراکة (اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے شہریوں کی طرف سے 2020ءمیں قائم کی گئی تنظیم، جس کا مقصد اسرائیل اور مسلم دنیا کے مابین تعلقات بحال کرانا ہے) کے اراکین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفد کے دورہ¿ اسرائیل کا مقصد بین المذاہب رہنماﺅں کے وفد کی طرف سے شروع کی گئی امن کی کوششوں کو جاری رکھا ہے جس کی قیادت اے ایم ایم ڈبلیو ای سی کی امریکی نژاد پاکستانی صدر اور شراکة بورڈ کی رکن انیلا علی کر رہی ہیں۔اس دورے کا مقصد مثبت افہام و تفہیم پیدا کرنا اور پاکستان اسرائیل تعلقات اور دونوں ممالک کے مابین روابط کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس گروپ میں ڈاکٹر نسیم اشرف سمیت کئی پاکستانی امریکی صحافی اور مذہبی شخصیات بھی شامل ہیں۔
Read more Pakistan female Dr 👇
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
No comments :
Post a Comment