Thursday, September 29, 2022
ویڈیو:آخری اوور میں انگلینڈ کے سب سے خطرناک ہٹر معین علی کے خلاف 15 رنز کا دفاع۔۔پاکستانی عامر جمال کی یارکرز کے فین ہو گئے
Pakistan Winn 5the T20 Match against England Pakistan lead 3/2 series.
ویڈیو:آخری اوور میں انگلینڈ کے سب سے خطرناک ہٹر معین علی کے خلاف 15 رنز کا دفاع۔۔پاکستانی عامر جمال کی یارکرز کے فین ہو گئے
پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکی کیونکہ پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کی اور پوری اننگز میں انگلینڈ کے بیٹرز کو خاموش رکھا۔
ایک کھلاڑی جو خطرناک نظر آئے وہ تھے کپتان معین علی جو شاندار بلے بازی کر رہے تھے اور اپنی ٹیم کی آخری امید تھے لیکن آخری اوور میں پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے بولنگ کی اور 15 رنز کا دفع کیا۔ انہوں نے معین علی جو ورلڈ کرکٹ میں خطرناک ترین کھلاڑیوں میں سے ایک مانے جاتے ہیں ان کو آف سٹمپ کے باہر 4 یارکرز کی جس سے معین علی انہیں ہٹ نہ کر سکے اور پاکستان میچ جیت گیا عامر نے اپنے دو اوورز میں ایک وکٹ لے کر 13 رنز دیے۔ ان کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی جا رہی ہے۔
اسحاق ڈار کی پالیسیز نے ملک کا ہمیشہ بیڑہ غرق کیا ہے 👇
https://puranapak.blogspot.com/2022/09/blog-post_28.html
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
No comments :
Post a Comment