Thursday, September 22, 2022
میں خاتون جج سے خود معافی مانگنے کو تیار ہوں بالآخر عمران خان نے عدالت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے
Former PM Imran Khan "Im ready to apologize to the lady judge, finally Khan' surrender in court.
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نے خاتوج جج کو دھمکی دینے کے کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے بعد فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی گئی ۔عمران خان نے عدالت میں کہا کہ اگر خاتون جج کو تکلیف پہنچی ہے توذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کیلئے بھی تیار ہوں۔
صیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کچھ کہنا چاہتے ہیں جس پر عمران خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ” میری 26 سال کی کوشش رول آف لا کی ہے۔ میرے سوا جلسوں میں رول آف لا کی کوئی بات نہیں کرتا ۔اگر میں نے کوئی لائن کراس کی ہے تو میں معافی مانگتاہوں ، یقین دلاتاہوں آئندہ کبھی بھی ایسا عمل نہیں ہو گا ، کبھی بھی عدلیہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نیت نہیں تھی ، اگر خاتون جج کو تکلیف پہنچی ہے توذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کیلئے بھی تیار ہوں ، جو میں نے کہا جان بوجھ کر نہیں کہا “۔
عمران خان کے بیان پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیان ریکارڈ کرتے ہیں، آج چارج فریم نہیں کر رہے ،عدالتی طریقہ کار کے مطابق آپ تحریری حلف نامہ جمع کروائیں ، آپ نے اپنے بیان کی سنگینی کو سمجھا ، ہم اس کو سراہتے ہیں، ، ہم آپ کی بات کی ستائش کرتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔
Follow our blog to updates Daily Pakistan news
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
No comments :
Post a Comment