Thursday, September 22, 2022
پاک انگلینڈ پہلاٹی 20 میچ رقم وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع
Pakistan cricket board chairman Rameez Raja press conference.
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے اعلان کیا ہے کہ پاک انگلینڈ پہلے ٹی 20 میچ سے اکھٹی ہونے والی ایک کروڑ سے زائدگیٹ منی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائےگی
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ کےدوران1کروڑ30 لاکھ روپے کی گیٹ منی اکھٹی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ یہ تمام رقم وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈزمیں جمع کروائے گا، اس عظیم مقصد میں حصہ ملانے کیلئے کراچی کے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ملک کے تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے،کرکٹ نے ایک بار پھر قوم کو متحد ہونےمیں مدد کی
Follow our blog daily updates Pakistan news
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
No comments :
Post a Comment