Sunday, September 4, 2022
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نادرا بائیکر سروس کا باقاعدہ افتتاح
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے “نادرا بائیکر سروس “کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
چیئرمین نادرا کی وزیر داخلہ کو نادرا بائیکر سروس اور دیگر نئی شروع ہونے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ
چئیر مین نادرا نے سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتراور ملازمین کو پیش آنے والے نقصانات کے بارے میں وزیر داخلہ کوآگاہ کیا۔
نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے۔ وزیر داخلہ راناثناءاللہ کی چئیرمین نادرا کو ہدایت
تمام صوبوں میں بڑے قصبوں میں نادرا رجسٹریشن کیلئے سمارٹ سہولیات کا انتظام کیا جائے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے؛ اسکا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے۔ وزیرداخلہ راناثناءاللہ
نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے خودکار نظام قائم کیا جائے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
وزیر داخلہ کی نادار بائیکر سروس شروع کرنے پر چئیرمین نادرا اور اسکی ٹیم کو مبارکباد
نادرا بائیکرز صارف کو ان گھر پر نادرا سہولیات فراہم کرنے والے والی سروس ہے جو شناختی دستاویز اور رجسٹرین کے تمام ترعمل کو انجام دیتی ہے۔
بائیکر سروس کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعارف کرایا گیا ہے: چئیرمین نادرا طارق ملک
اس سروس کو جلد ہی ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلا دیا جائے گا، چیئرمین نادرا
شہری اس سروس سے ویب سائٹ، موبائل ایپ اور نادرا کال سینٹر کے ذریعے اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے ۔ چئیرمین نادرا
اس سروس کے ذریعے اپلائی کیے گئے شناختی کارڈ درخواست دہندہ کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔چئرمین نادرا.
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
No comments :
Post a Comment